ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: نیو شمس اسکول میں لسانی تجربہ گاہ کا افتتاح

بھٹکل: نیو شمس اسکول میں لسانی تجربہ گاہ کا افتتاح

Tue, 16 Jan 2018 21:40:04    S.O. News Service

بھٹکل:16/ جنوری (ایس اؤنیوز) طلبا زبانوں پر عبور حاصل کرتےہوئے روانی کے ساتھ روز مرہ کی بول چال میں صاف و شستہ زبان بولنے کی تربیت دینے کے لئے جدید ٹکنالوجی کا بہتر استعمال کئے جانے کا ممبئی کے این آر ائیز صنعت کار محمد شکیل نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں منگل کو سید علی کیمپس کے نیو شمس اسکول کی لسانی تجربہ گاہ  کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نےکہاکہ ٹکنالوجی کا بہتر استعمال طلبا میں ذوق وشوق پیدا کرتاہے، پرانے زمانے میں ایسی سہولیات نہیں تھیں ، آج جب کہ یہ سہولیات میسر ہیں تو ان سے اساتذہ اور طلبا دونوں خاطر خواہ فائدہ اٹھانے کی بات کہی۔سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے تو صدر مدرس ایم آر مانوی نے شکریہ اداکیا۔ استاد مولانا عبدالسبحان ندوی نے نظامت کی۔ اس موقع پر انتظامیہ ممبر سید حسن برماور، قادرمیراں پٹیل ، صلاح الدین ایس کے ، سید اشرف برماور، الومنی عبدالمنیم رکن الدین ، عبدالغنی رکن الدین سمیت کئی لوگ موجود تھے۔


Share: